مسافر بردار ’ہائیڈروجن طیارہ‘ جو آدھی دنیا کا چکر لگا سکے گا!

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) برطانوی ادارے ’ایئرو اسپیس ٹیکنالوجی انسٹی ٹیوٹ‘ نے ہائیڈروجن کے ایندھن سے پرواز کرنے والے نئے مسافر بردار طیارے ’فلائی زیرو‘ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ اس میں 279 نشستیں ہوں گی اور یہ ایک بار ایندھن بھروانے کے بعد آدھی دنیا کا چکر لگا سکے گا۔آسان الفاظ میں کہا جائے تو یہ طیارہ لندن سے سان فرانسسکو تک دوبارہ ایندھن بھروائے بغیر ہی پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ انسانی سرگرمیوں سے ہر سال زمینی فضا میں 37 ارب ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ شامل ہوتی ہے جس میں ایک ارب ٹن سے زیادہ کاربن ڈائی آکسائیڈ تجارتی اور مسافر بردار طیاروں سے خارج شدہ ہوتی ہے جو اس مجموعی سالانہ مقدار کا تقریباً 3 فیصد ہے۔’فلائی زیرو‘ کی کارکردگی موجودہ مسافر بردار طیاروں جیسی ہی ہوگی لیکن یہ کوئی فضائی آلودگی خارج نہیں کرے گا۔اس کے پروں کا پھیلاؤ 54 میٹر ہوگا جبکہ اس میں چار ہائیڈروجن ٹینک نصب ہوں گے: دو پچھلے حصے میں اور دو اگلے حصے میں دائیں اور بائیں جانب۔ان ٹینکوں میں ہائیڈروجن کو منفی 250 کے انتہائی سرد درجہ حرارت پر رکھا جائے گا، جہاں سے ضرورت پڑنے پر یہ ٹربوفین انجنوں کو پہنچائی جائے گی جو اسے آکسیجن کے ساتھ ملا کر پانی بنائیں گے اور جہاز کو محوِ پرواز رکھنے کےلیے درکار توانائی پیدا کریں گے۔اس عمل کے نتیجے میں صرف گرم آبی بخارات خارج ہوں گے لیکن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج بالکل بھی نہیں ہوگا۔’فلائی زیرو‘ کا پروٹوٹائپ کب مکمل ہو کر پہلی پرواز کرے گا؟ اس بارے میں فی الحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ البتہ یہ اور اس جیسے منصوبوں کے ذریعے فضائی سفر کو آلودگی سے پاک بنانے میں بہت مدد ملے گی۔واضح رہے کہ مختلف بین الاقوامی ادارے ہائیڈروجن ایندھن سے پرواز کرنے والے مسافر بردار طیاروں پر پہلے ہی کام کر رہے ہیں۔’ایئربس‘ نے ایسے ہی ایک مسافر بردار ہائیڈروجن طیارے کا اعلان کر رکھا ہے جو 2035 میں اپنی پہلی پرواز کرے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر