زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کے پہلے پاکستانی نژاد فٹبالربن گئے

مانچسٹر (نیشنل ٹائمز)زیدان اقبال مانچسٹر یونائیٹڈ کی سینئر ٹیم کیلئے کھیلنے والے پہلے جنوبی ایشیائی اور پاکستانی نژاد فٹبالر بن گئے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے زیدان اقبال مانچسٹر کے علاقے ودنگٹن سے ہیں، ان کے والد پاکستانی اور والدہ عراقی ہیں۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینیجر رالف ریگنک نے سوئٹزر لینڈ کی ٹیم ینگ بوائز کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ کے میدان پر نئے کھلاڑیوں کا موقع دیا جن میں زیدان اقبال بھی شامل تھے۔ یہ میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔مڈفیلڈر کی حیثیت سے کھیلنے والے زیدان اقبال کم عمری سے مانچسٹر یونائیٹڈ سے منسلک ہیں مگر انہوں نے اپناپہلا پروفیشنل کنٹریکٹ اپریل میں کیاتھا۔سینئر لیول پر کھیلنے سے قبل زیدان اقبال نے یونائیٹڈ کی ٹیم یو 18 اور یو23 کی بھی نمائندگی کی ہے۔وہ انگلینڈ، عراق یا پاکستان کے لیے کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔ رواں برس کے آغاز میں اس نوجوان فٹبالر نے دوستانہ میچز میں عراق کی یو 23 کی نمائندگی کی۔زیدان اقبال نے ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اولڈ ٹریفورڈ میں اپنا پیشہ ورانہ آغاز کرنا ناقابل یقین احساس ہے۔میں اس کلب کو سپورٹ کرتے ہوئے بڑا ہوا ہوں اور چیمپئنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا ایک ناقابل یقین اعزاز ہے۔ یہ میرے خاندان، دوستوں اور کوچز کے بغیر ممکن نہیں تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر