طوفانی بگولے سے ایمازون کا ویئرہاؤس بھی تباہ ہو گیا ، متعدد ملازمین ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست الی نوائے میں طوفانی بگولے سے ایمازون کے ویئر ہاؤس کی چھت گرنے سے 6 ورکرز ہلاک ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الی نوائے میں طوفانی بگولے سے ایمازون کے ویئر ہاس کی چھت گرنے سے 6 ورکرز ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی ریاست الی نوائے میں کل طوفانی بگولوں کی زد میں آکر ویئر ہاس کی چھت گر گئی تھی۔ کنکریٹ سے بنی 11 انچ موٹی دیوار ورکرز پر گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 45 کو بچا لیا گیا۔ایمازون کے چیف جیف بیزوس نےکمپنی کے ویئر ہائوس کی چھت گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساتھیوں کے کھونے پر غمزدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں حادثے میں ہلاک ہونے والے ویئر ہاس ورکرز کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔جیف بیزوس کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد کمپنی نئے ورکرز کو ایمرجنسی رسپانس کی ٹریننگ دیگی جو سارا سال چلتی رہے گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکا کی 6 ریاستوں میں آنے والے بدترین طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 84 افراد ہلاک اور سیکڑوں بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر