کترینہ کیف نے ہلدی رسم کی تصویریں شیئر کر دیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی بار بی ڈول کترینہ کیف کی جانب سے اپنے دولہے وکی کوشل کے ہمراہ سوشل میڈیا پر نئی خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی نئی تصویریں اُن کی ہلدی کی رسم کی ہیں۔کترینہ کیف اِن نئی تصویروں میں اپنے دولہے وکی کوشل اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ نہایت خوش اور ہلدی کی تقریب انجوائے کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔کترینہ کیف کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں وہ وکی کوشل کو اُبٹن لگا رہی ہیں، کترینہ اور وکی کوشل کے چہرے کی ہنسی اور اطمینان بتا رہا ہے کہ یہ جوڑی کتنی خوش ہے۔کترینہ کیف نے نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے خوبصورت کیپشن ’شکر، صبر، خوش‘ بھی لکھا ہے۔کترینہ کیف کی ان نئی تصویروں میں اُن کے دیور، اداکار سنی کوشل کو بھی پرجوش انداز میں بھابی کے ساتھ تقریب انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب وکی کوشل کی جانب سے بھی مداحوں کے ساتھ اس رسم سے لی گئی خوبصورت تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ’شکر، صبر، خوشی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر