میکسیکو میں مہاجرین کو لیجانے والے ٹرک کو حادثہ، 54 افراد ہلاک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)میکسیکو میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹریفک حادثہ میکسیکو کے جنوب میں پیش آیا جہاں ریاست چیاپس میں مہاجرین کو لے جانے والا ٹریک پل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 54 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ٹریک میں تقریباً 100 افراد سوار تھے جنہیں وسطی امریکا سے لایا جارہا تھ ا۔ریاستی حکام کا کہنا ہےکہ میکسیکو میں یہ اپنی نوعیت کا بدترین حادثہ ہے جس میں 50 سے زائد افراد زخمی ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ اب تک ان کی شہریت کی شناخت نہیں ہوسکی ہے کہ آیا ان کا تعلق کس ملک سے تھا تاہم حکام کا بتانا ہےکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر مہاجرین ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر