انگور کے بیجوں میں بڑھاپا روکنے والا اہم جزو دریافت

شنگھائی: (نیشنل ٹائمز)انگور کے بیجوں میں ایک خاص کیمیکل دریافت ہوا ہے جو ایک جانب تو جسم میں موجود بے کار اور متروک خلیات کو ختم کرتا ہے تو دوسری جانب یہ عمررسیدگی کو بھی روکتا ہے۔اگرچہ چوہوں پر اس کے بہترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جن کا ذکر بعد میں آئے گا لیکن پہلے جان لیجئے کہ ہمارے بدن کو بعض ڈھیٹ خلیات ہوتے ہیں جنہیں سینے سن خلیات کہا جتا ہے۔ اگران خلیات کو ختم کیا جائے تو جسمانی نظام درست ہوجاتا ہے اور بدن کے بڑھاپے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عمل خلوی سطح پر آگے بڑھتا ہے۔انگور کے بیجوں سے پروسائنائڈن سی ون نکال کر جب اسے چوہوں میں منتقل کیا گیا تو ان کی زندگی میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔ اس طرح سینے سین خلیات کو بالکل نئی قسم کی دواؤں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جنہیں ’سینولائٹک‘ ادویہ کہا جاتا ہے۔ یہ دوائین سینے سین خلیات کو صاف کرکے ڈیمنشیا اور ذیابیطس کو روکا جاسکتا ہے اور عمرکو طویل کیا جاسکتا ہے۔چین میں واقع شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف نیوٹریشن اینڈ ہیلتھ کے سائنسدانوں نے پہلے پروسائنائڈن سی ون (مختصراً پی سی سی ون) نے دیکھا کہ وہ سینے سین خلیات کو مارڈالتی ہے ۔ اس سے پروگرام شدہ خلوی موت واقع ہوتی ہے جسے ایپوپٹوسِس کہا جاتا ہے اور اس عمل میں صحتمند خلیات کو کوئی نقصان نہیں ہوتا۔سب سے پہلے بوڑھے چوہوں کے خلیات اور بافتوں (ٹشوز) پر اسے آزمایا گیا ہے۔ سینے سین خلیات تیزی سے تباہ ہونے لگے ۔ اس طرح ان کے اندرونی اعضا کا انحطاط رک گیا۔ کینسر والے چوہوں میں اس مرکب نے کیموتھراپی کو بڑھاوا دے کر علاج میں بھی مدد کی۔سائنسدانوں نے انگور کے بیج سے حاصل شدہ مرکب کے استعال سے چوہوں کی عمر بڑھائی جو 24 سے 27 ماہ تک بڑھی جو انسانوں میں 75 سے 90 برس کے برابر ہے۔ یعنی بوڑھے چوہوں کی اوسط عمر 60 فیصد برھی اور مجموعی عمر میں 9 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر