ہیلی کاپٹر حادثہ: زندہ بچنے والے بھارتی افسر کی حالت کیسی ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے میں واحد زندہ بچ جانے والے گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے علاج اور موجودہ صورتحال کے بارے میں بتادیا۔ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ورون سنگھ ہیلی کاپٹر حادثے کے واحد زندہ بچ جانے والے مسافر ہیں۔اس حوالے سے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گروپ کیپٹن ورون سنگھ کی حالت نازک لیکن مستحکم ہے۔ھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ ’گروپ کیپٹن ورون سنگھ لائف سپورٹ پر ہیں اور انہیں بچانے کی تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’گروپ کیپٹن سنگھ کا شدید جھلسنے کی وجہ سے بھارت کے ملٹری اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔‘واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں سوار بھارتی فوج کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت ہلاک ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر