سعودی میں تاریخ کے پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز

جدہ(نیشنل ٹائمز): سعودی عرب میں پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے جو 10 روز تک جاری رہے گا۔ فلمی میلے میں 67 ممالک کی 138 دستاویزی فلمیں 30 سے زائد زبانوں میں پیش کی جائیں گی۔
سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے پہلے فلم فیسٹیول میں ملکی و غیر ملکی نامور فنکار شرکت کر رہے ہیں۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکا کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں سینیما کی بحالی ایک مثبت قدم ہے جس کی جتنی پذیرائی کی جائے کم ہے۔فلم فیسٹیول کے ڈائریکٹر محمد ال ترکی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ فلم فیسٹیول میں اگلے 10 روز تک دنیا بھر کی تمام مشہور فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی، جدہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے غیر ملکی ہدایت کار اور اداکار اپنی فلموں کی نمائش کریں گے جس سے دنیا میں یہ پیغام جائے گا کہ سعودی عرب اب فنون لطیفہ میں اپنی خدمات پیش کرے گا۔جدہ میں ہونے والے فلمی میلے میں سعودی عرب کی پہلی ہدایت کار خاتون ہیفا المنصور کی بھی شرکت متوقع ہے جنہوں نے 2012ء میں فلم ’وجدہ‘ کی ہدایت کاری کی اور اپنے نام کئی بین الاقوامی ایوارڈز کیے۔فلمی میلے میں شریک سعودی اداکار الہام علی نے کہا کہ 5 سال قبل شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے سعودی عرب میں فلمی میلے کے انعقاد کے اعلان پر مجھے یقین نہیں آیا تھا اور آج ملکی تاریخ کے ہونے والے پہلے فلمی میلے میں ریڈ کارپٹ میں شریک ہوں۔سعودی عرب کے ہدایت کار احمد ال ملاح کا کہنا ہے کہ 2018ء سے قبل سعودی عرب میں سینیما انڈسٹری انتہائی زوال کا شکار تھی جس وجہ سے سرمایہ کار بھی انڈسٹری میں پیسہ نہیں لگاتے تھے۔سعودی عرب کے اداکار اور ہدایت کار فلمی میلے کے انعقاد سے خوش ہیں۔ امید ہے سال 2030ء تک سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 950 ملین ڈالر منافع بخش کاروبار ہونے کی توقع ہے جو ملکی زرِ مبادلہ میں اہم کردار ادا کرے گی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر