پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر شیئر کردی

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنے بچے کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔گزشتہ ماہ پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پر خوشخبری سنائی تھی کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ تاہم ان کے بچے سروگیسی یعنی کرائے کی کوکھ کے ذریعے ہوئے ہیں۔اور اب اداکارہ نے اپنے ایک بچے کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ تصویر میں پریتی زنٹا نے اپنے بچے کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ انہوں نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ وہ اپنے بچوں کے کاموں میں مصروف ہیں جیسے ان کے کپڑے بدلنا اور ان کے چھوٹے چھوٹے کام کرنا وغیرہ اور انہیں یہ سب بہت اچھا لگ رہا ہے۔واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2016 میں امریکی شہری جین گڈینف کے ساتھ شادی کی تھی۔ دونوں نے اپنے بچوں کا نام جے زنٹا گڈینف اور جیا زنٹا گڈینف رکھا ہے۔یاد رہے کہ پریتی زنٹا واحد اداکارہ نہیں ہیں جن کے گھر سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی ہے بلکہ اس سے قبل بالی ووڈ کے بڑے بڑے ستارے جیسے شاہ رخ خان، عامر خان، کرن جوہر، سنی لیونی، ایکتا کپور، تشار کپور بھی سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر