کترینہ اور وکی نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق 80 کروڑ میں فروخت کردئیے

ممبئی(نیشنل ٹائمز): بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت کردئیے۔بالی ووڈ میں اس وقت کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ ہر کوئی صرف ان دونوں کی شادی کے بارے میں ہی بات کررہا ہے۔ تاہم وکی اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے بالکل خاموشی اختیار کررکھی ہے یہاں تک کہ شادی کی رسمیں شروع ہونے کے باوجود دونوں کی ایک تصویر بھی میڈیا پر جاری نہیں کی گئی ہے۔تاہم اب وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے کی وجہ سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں۔رپورٹس کے مطابق یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے۔ یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو ہوگی۔ دونوں کی شادی میں کرن جوہر، فرحان اختر، علی عباس ظفر، کبیر خان، منی ماتھور اور روہت شیٹھی سمیت شوبز کی متعدد شخصیات شرکت کریں گی۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر