کراچی (نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرگراوٹ کا شکار، 12 پیسے سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلےروزپاکستانی روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی، امریکی ڈالر 12 پیسے گرنے کے بعد 155 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا تھا جس کے بعد 155 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 97 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 12 پیسے گر گیا



