خاشقجی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث شخص فرانس میں گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے والی ٹیم کا مشتبہ رکن فرانس میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص خالد اید الوطیبی کو پیرس سے باہر چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص صحافی کے قتل کے الزام میں ترکی کو مطلوب 26 سعودی مشتبہ افراد میں سے ایک ہے۔سی آئی اے تحقیقات: ‘سعودی ولی عہد نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا’پولیس کے مطابق 33 سالہ خالد جو کہ سعودی شاہی محافظ ہے اپنے نام سے سفر ہی کر رہا تھا جبکہ گرفتار کرنے کے بعد اسے عدالتی حراست میں رکھا گیا۔واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر