وکی اور کترینہ کی شادی کیلئے سلمان خان کا باڈی گارڈ سکیورٹی فراہم کرے گا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سلمان خان کے پرائیویٹ باڈی گارڈ شیرا کو کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے لیے سکیورٹی اسکواڈ فراہم کرنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے باڈی گارڈ شیراکی ذاتی سکیورٹی کمپنی ‘ ٹائیگر سکیورٹی’ کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ میں ہونے والی وکی اور کترینہ کی شادی کیلئے سکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب 9 دسمبر کو ہوگی جس کے لیے کترینہ کی بہن بھی جے پور پہنچ گئی ہیں۔اس کے علاوہ کترینہ اور وکی اپنے خاندان اور مہمانوں کے ہمراہ ممبئی سے جے پور پہنچے جس کے بعد وہ 15 گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر