پیوٹن کی مودی سے ملاقات، بھارت کو S400 میزائل دفاعی نظام کی ترسیل شروع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر بھارت اور روس کے درمیان 28 سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے ہیں۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن پیر کے روز بھارت پہنچے جہاں انہوں نے نئی دلی میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورہ بھارت میں دونوں ملکوں کےدرمیان اسٹیل،شپ بلڈنگ،کوئلے اور توانائی سے متعلق معاہدے طے پائے ہیں۔رپورٹس کے مطابق بھارت میں کلاشنکوف اسالٹ رائفلز بنانے کیلئے ماسکو اور دلی کے درمیان ایک الگ معاہدہ بھی طے پایا ہے ، معاہدے کے تحت بھارت 6 لاکھ سے زائد اے کے 203 اسالٹ رائفلز بنائے گا۔بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق بھارت کو رواں ماہ روسی میزائل سسٹم ایس 400 کی ترسیل شروع ہوگئی ہیں جو اب جاری رہے گی۔دورہ بھارت کے موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کو ایک عظیم طاقت، ایک دوست ملک سمجھتے ہیں ۔اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے روسی صدر کو بھارت آنے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ثقافتی تعاون کو مذید بڑھانے کیلئے تبادلہ خیال کیا’۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر