اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کو عہدے سے ہٹادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا جبکہ ڈی آئی جی آپریشن لاہور احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔قاضی جمیل الرحمان گیارہ ماہ تک انسپکٹر جزل اسلام آباد کے عہدے پر فائز رہے۔
آئی جی اسلام آباد کو تبدیل کر دیا گیا



