سردیوں میں تلوں کا استعمال کیوں ضروری ہے؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)موسم سرما میں متعدد انفیکشنز اور موسمی وائرل سے بچاؤ کے لیے گرم تاثیر کی حامل، صحت کے لیے مفید غذاؤں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جبکہ غذائیت سے بھر پور تِل متعدد غذاؤں سے بہتر آپشن تصور کیے جاتے ہیں کیوں کہ اِن میں پائے جانے والا قدرتی تیل انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ماہرین غذائیت کے مطابق تِل غذائی اجزاء اور روغن سے بھرپور بیج ہے، چھوٹے چھوٹے سفید اور کالے رنگ کے تِلوں میں گوشت کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے اور اِنہیں دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔دوسری جانب گھر میں موجود نانی دادی، بڑے بوڑھوں کی جانب سے بھی موسم سرما کے آغاز سے ہی گرم تاثیر رکھنے والی غذاؤں پر زور دیا جاتا ہے جن میں السی، منقہ، چھوارے، تل، خشک میوہ جات شامل ہے جبکہ اکثر اوقات گھروں میں تلوں کا میٹھی غذاؤں اور مخصوص پکوانوں میں استعمال بھی کیا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق ان چھوٹے چھوٹے بیجوں میں قدرت نے بھر پور صحت کا خزانہ چھپا رکھا ہے، گرم تاثیر ہونے کے سبب ان کا استعمال خصوصاً خواتین اور بچوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے، تِلوں میں متعدد وٹامنز، منرلز، قدرتی روغن اور دیگر اجزاء جیسے کہ کیلشیم، آئرن، میگنیشیم، فاسفورس، میگنیز، کاپر، زنک، فائبر، تھیامن، وٹامن بی6، فولیٹ اور پروٹین پایا جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق تِلوں کا استعمال سردیوں میں نہایت مفید ہے، اس کے استعمال کے نتیجے میں بچے بڑے بوڑھے جوان سب ہی خشک کھانسی، خشک جِلد، ایڑیاں، ہونٹ اور گالیں بھٹنے کی شکایت، وائرل فلو، نزلہ، زکام اور بخار سے بھی بچ جا تے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کے نتیجے میں انسان شوگر، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلِد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں سے بچ جا تا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کو بھی نکال دیتے ہیں۔غذائی ماہرین کی جانب سے موسم سرما میں تلوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے مزید فوائد مندرجہ ذیل ہیں:غذائی ماہرین کے مطابق تلوں میں مثبت روغن (تیل) پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے ایڑیاں، ہاتھ اور ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔تلوں کی تاثیر گرم ہونے کے سبب اس کے استعمال سے سردی کم محسوس ہوتی ہے اور انسان خشک موسم میں ناک اور حلق سے متعلق بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق موٹے ہونے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ تِلوں کو بادام اور خشخاش کے ساتھ ملا کر کھائیں اور بعد میں دودھ پی لیں جبکہ وزن میں کمی لانے والے افراد کو چاہیے کہ وہ کالے تل کے بیجوں کو خوب چپا کر کھائیں۔غذائی ماہرین کے مطابق اس کے استعمال کے نتیجے میں انسان شوگر، بلڈپریشر، کینسر، ہڈیوں کی کمزوری، جلِد کو پہنچنے والے نقصانات، دل کی بیماریوں، منہ کی بیماریوں سے بچ جا تا ہے، اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ اجزاء انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کو بھی نکال دیتے ہیں۔غذائی ماہرین کی جانب سے موسم سرما میں تلوں کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے جس کے مزید فوائد مندرجہ ذیل ہیں:غذائی ماہرین کے مطابق تلوں میں مثبت روغن (تیل) پائے جانے کے سبب اس کے استعمال سے ایڑیاں، ہاتھ اور ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔تلوں کی تاثیر گرم ہونے کے سبب اس کے استعمال سے سردی کم محسوس ہوتی ہے اور انسان خشک موسم میں ناک اور حلق سے متعلق بیماریوں سے بھی بچ جاتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق موٹے ہونے کے خواہشمند افراد کو چاہیے کہ تِلوں کو بادام اور خشخاش کے ساتھ ملا کر کھائیں اور بعد میں دودھ پی لیں جبکہ وزن میں کمی لانے والے افراد کو چاہیے کہ وہ کالے تل کے بیجوں کو خوب چپا کر کھائیں۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر