منی لانڈرنگ کیس؛ سلمان خان بھی جیکلین سے دامن چھڑانے لگے

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے منی لانڈرنگ کیس میں جیکلین کا نام آنے کے بعد اداکارہ سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ایک نئی مشکل میں گرفتار ہوگئیں، گزشتہ روز کروڑوں روپے کی منی لانڈنگ کیس میں ملوث سکیش چندرا شیکھر سے جیکلین کے قریبی تعلقات کا انکشاف ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ جیکلین نے سکیش چندرا سے کروڑوں روپے کے تحائف لے رکھے ہیں۔گزشتہ روز ہی بالی ووڈ اداکارہ کو ممبئی ایئر پورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا، جیکلین کو دبئی میں ایک شو میں شرکت کے لیے جانا تھا امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی۔بالی ووڈ رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے قریبی دوست سلمان خان نے بھی جیکلین کا نام منی لانڈرنگ کیس میں آنے کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلی ہے، رپورٹس کے مطابق دبنگ خان ریاض میں ہونے والے دبنگ کانسرٹ کے لیے اب جیکلین کی جگہ کسی اور چہرے کی تلاش میں ہیں۔

 



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر