وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن صدر کو ٹیلی فون

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے سری لنکن صدر گوتابایا راجا پاکسے کو ٹیلی فون کیا ہے، عمران خان نے سری لنکن صدر کو سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل پر پاکستانی قوم کے غم و غصے سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے سری لنکن صدر کو بتایا کہ اب تک واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔عمران خان نے یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل سری لنکن وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انتہا پسند ہجوم کا پریانتھا کمارا پر بہیمانہ تشدد دیکھ کر شدید صدمہ ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ میں ایک فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا تھا، مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹنے کے بعد آگ لگادی گئی تھی۔مشتعل افراد کا دعویٰ تھا کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔دوسری جانب پولیس تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فیکٹری منیجر نے مشتعل افراد سے غلط فہمی کا اظہار کرکے معذرت بھی کی تھی لیکن اس کے باوجود اسے قتل کر دیا گیا۔اُنہوں نے کہا کہ میرا دل پریانتھا کے اہلخانہ کے لیے بہت دُکھی ہے، اُمید ہے وزیراعظم عمران خان ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا وعدہ پورا کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر