15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کے اچھے امکانات ہیں، اس دوران اس سلسلے کا جھکاؤ ملک کے جنوبی علاقوں کے طرف ہو جائے گا تو 2 دسمبر کی رات سے یہ سلسلہبلوچستان میں مغرب سے داخل ہوگا۔جس کے نتیجے میں کوئٹہ پشین چمن قلعہ عبداللہ مستونگ چمن نوشکی تربت سوراب قلات اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے۔بلوچستان کی حکومت نے 15دسمبرسے اسکول بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکول 15 دسمبر سے 28 فروری 2022ء تکبند رہیں گے، صوبائی وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر سے اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ بلوچستان کی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر میں سرد مقامات پر واقع اسکولوں کو 15دسمبر سے بند کیا جا رہا ہے۔ اسکولوں کو 15دسمبر سے 28 فروری 2022ء تک بند رکھا جائے گا اور یکم مارچ 2022ء کو دوبارہ کھولا جائے گا۔ دوسری جانب بلوچستان کےموسم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی سرد ہواؤں کی مغرب سے انٹری ہو گی جس سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں 8 ڈگری تک کمی متوقع ہے۔ اس سلسلے کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں بلخصوص کوئٹہ اور زیارت کے پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے ۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کے اعلان سے قبل پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب حکومت کی نئی پالیسی کے تحت 27 نومبر سے 15 جنوری تک تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند رہیں گے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر