یو اے ای نےفرانس سے 80 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کردیے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)متحدہ عرب امارات نے فرانسیسی ساختہ 80 رافیل لڑاکا طیاروں کی خرید کےتقریبا 17بلین یورو مالیت کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔فرانسیسی ایوان صدر نے جاری بیان میں کہاہے کہ متحدہ عرب امارات نے 80 رافیل لڑاکا طیارے اور 12 کاراکال ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر خریدنے پر اتفاق کیاہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدے پر دستخط فرانسیسی صدر کے دورہ یواے ای کےموقع پر ہوئے۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کو رافیل طیارے 2027میں موصول ہونگےجبکہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا نتیجہ ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای کا رافیل طیاروں کی خرید کا آرڈربین الاقوامی سطح پر اب تک کا سب سے بڑا آرڈر ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر