کورونا کی تیسری لہر، این سی او سی نے پابندیاں مزید سخت کردیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک( این سی او سی نے کورونا کی تیسری لہر کو روکنے کیلئے اسلام آباد اور صوبوں میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ این سی او سی نے آج ہونے والے اجلاس میں کورونا کے باعث لگائی گئی پابندیوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے مثبت کیسز کے باعث مختلف سرگرمیوں پر پابندیاں سخت کی گئی ہیں۔ اسلام آباد اور صوبائی انتظامیہ کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایس او پیزکی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن کا کہا ہے۔ادھر ملک میں کورونا کی تیسری لہر پھیل گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مسلسل پانچویں دن کورونا کے 3 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئےہیں۔ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.4 فیصد ہوگئی۔این سی اوسی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مزید 3ہزار،669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 6لاکھ،30ہزار،471 تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے متاثرہ 20 مریض جان کی بازی ہار گئے ۔ اموات کی تعداد 13ہزار863 ہوگئی ۔ ایک دن کے دوران سامنے آنے والے 36 سو مریضوں میں سے 51 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں 2423 افراد تشویشناک حالت میں ہیں۔24 گھنٹے کے دوران 1686 افراد نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد 5لاکھ،83ہزار،538 مریض کورونا کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے ہیں۔24 گھنٹے میں 43 ہزار 498 ٹیسٹ کیے گئے ۔اب تک 98 لاکھ ،17 ہزار 4 سو 91 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں ۔ کورونا کے سب سے زیادہ مریض سندھ میں ہیں جہاں 2 لاکھ 63 ہزار 2 سو 90 مریض ہیں۔ پنجاب میں 1 لاکھ 99 ہزار 40 ، خیبر پختونخوا میں 80 ہزار 37 ، اسلام آباد میں 52 ہزار 86 ، بلوچستان میں 19 ہزار 3 سو 42 ، آزاد کشمیر میں 11 ہزار 7 سو 4 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 9 سو 72 کورونا کے مریض ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر