اظفر رحمٰن نے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل، میزبان و گلوکاہ عائشہ عمر کو اداکار اظفر رحمٰن نے شادی کی پیشکش کر دی ہے۔پاکستان شوبز انڈسٹری میں گہری اور پرانی بہترین دوستی رکھنے کے سبب شہرت رکھنے والے اظفر رحمٰن اور عائشہ عمر کے مداح خوشگوار حیرت میں مبتلا ہیں۔عائشہ عمر کی جانب سے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو پر اس جوڑی کے مداح نہایت خوش اور پُرجوش نظر آ رہے ہیں۔عائشہ عمر اور اظفر رحمٰن کی اس نئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ فنکار جوڑی ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار موڈ میں کالج کے دوران کی گہری دوستی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔اس ویڈیو میں اظفر رحمٰن کی جانب سے عائشہ عمر کو شادی کی پیشکش کی جاتی ہے جس کا جواب دینے کے بجائے عائشہ عمر آنکھیں جھکا کر ہنسنے لگ جاتی ہیں۔عائشہ عمر کی جانب سے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’اظفر اور وہ اسکرین پر 6 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے ہیں۔‘عائشہ عمر کی اس ویڈیو کے کیپشن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو سنجیدہ پرپوزل نہیں بلکہ اس جوڑی کا آنے والا ایک پروجیکٹ ہے جس میں یہ دونوں پرانے دوست اسکرین پر 6 سال بعد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ 34 سالہ اداکار اظفر رحمٰن شادی شدہ ہیں جبکہ عائشہ عمر کی عمر 40 سال ہے اور وہ اب تک کنواری ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
سعودی عرب کی سلامتی کیلئے پُرعزم، حوثی ملیشیا حملے فوری بند کر دے: وزیراعظم
بہتر عوامی خدمات کیلئے ٹیکس وصولی، مالی وسائل کی فراہمی اور جوابدہی بدستور اہم چیلنجز
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام
ریاض ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، سعودی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
فیلڈ مارشل سے بحرینی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
امریکی صدر کا وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہ کرنے کا اعلان
یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر