ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں۔اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اپنی نانی کی چند خوبصورت اور یادگار تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہم سب کو ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر اپنی ابدی آرام گاہ کی طرف لوٹ گئیں۔ماہرہ خان نے اپنی نانی کے ساتھ گزارے گئے خوبصورت وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نانی ایک عظیم کہانی کار، خوبصورت ساڑھی پہننے والی، انتہائی خودمختار، فخر کی حامل خاتون، ایک پیار کرنے والی ماں، ایک اظہار خیال کرنے والی انسان اور سب سے بڑھ کر وہ محبت پر یقین کرنے والی خاتون تھیں۔ جو بھی ان سے ملا وہ اپنے ارد گرد خاص محسوس کرتا تھا۔ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے نانا کا انتقال 32 برس قبل ہوا تھا اور ان کی نانی کی پسندیدہ کہانی ہمیشہ ان کے نانا سے متعلق ہوتی تھی۔اداکارہ ماہرہ خان نے تمام لوگوں سے اپنی نانی کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہوئے کہا بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہمیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر