ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) این سی او سی نے ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میںنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون اور ملک میں ویکسی نیشن کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے کورونا کی نئی قسم کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ویکسی نیشن سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے کوروناویکسین کی بوسٹر ڈوز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سےابتدائی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔کوروناویکسین بوسٹر ڈوز لگانیکا آغاز آ ج یکم دسمبر سے ہو گا۔ بوسٹرڈوز مرحلہ وارلگائی جائے گی ،پہلے مرحلے میں ہیلتھ کیئر ورکرز کو بوسٹرڈوز لگائی جائے گی۔پہلے فیز میں50سال سے زائد عمر والے اور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو بوسٹر ڈوز لگائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین بوسٹر ڈوز لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ بوسٹر ڈوز کیلئے ویکسین کاانتخاب لگوانے والے کی صوابدید ہو گی۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر