مکمل تیار گاڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد، لگژری آئٹمز کی ریگولیٹری اور اضافی کسٹم ڈیوٹی بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے اصولی طور پر آئندہ 6؍ ماہ (جنوری تا جون) کیلئے مکمل تیار گاڑیوں (سی بی یو) کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 10؍ سے 12؍ دیگر لگژری اشیاء پر اضافی کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے اور ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ جاری کھاتوں کے خسارے کو بڑھنے سے روکا جا سکے۔ روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق کمپلیٹلی بِلٹ یونٹس (سی بی یو) کی درآمد پر عارضی پابندی سے حکومت سالانہ بنیادوں پر تین ارب روپے کا درآمدی بل کم کرنا چاہتی ہے۔ ادائیگیوں میں عدم توازن سے بچنے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کابینہ کے ایک وزیر نے بتایا کہ قطرہ قطرہ دریا ہوتا ہے، کاسمیٹکس، پالتو جانوروں کی خوراک، گاڑیوں کے ٹائرز، ڈائپرز اور کچھ دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں اضافے اور اضافی کسٹم ڈیوٹی کے نفاذ کے ذریعے حکومت درآمدی اخراجات میں کمی لائے گی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران جاری کھاتوں کا خسارہ بڑھ کر 5.1؍ ارب ڈالرز تک جا پہنچا ہے جبکہ پورے مالی سال 2021-22ء کیلئے پارلیمنٹ اور قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اسے 2.3؍ ارب ڈالرز تک رکھنے کی منظوری دی تھی۔ اب لگتا ہے کہ جاری کھاتوں کے خسارے میں اضافے کی موجودہ رفتار دیکھ کر حکومت پریشان ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر