وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر 4 روپے فی لیٹر لیوی بڑھادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود وفاقی حکومت نے یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ تو کیا لیکن ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر 4 روپے لیوی بڑھا دی۔وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یکم دسمبر سے پیٹرول کی موجودہ قیمت 145روپے 82پیسے اور ڈیزل کی قیمت 142روپے62پیسے برقرار رہے گی، مٹی کے تیل کی موجودہ قیمت 116روپے 53پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی فی لیٹر 114روپے 7 پیسے قیمت برقرار رہے گی ۔ ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ہونے والی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو حکومت نے پیٹرولیم لیوی اور جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے ایڈجسٹ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر چار روپے فی لیٹر لیوی بڑھا دی جس کے بعد پیٹرول پر عائد لیوی 13روپے 62 پیسے اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی فی لیٹر 13روپے14 پیسے ہو گئی۔ ذرائع کےمطابق حکومت نے پیٹرول پر جی ایس ٹی صفر سے بڑھا کر 1.63فیصد کردیا ہے اورڈیزل پر جی ایس ٹی 7.2فیصد سے بڑھا کر 7.37فیصد کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر