نااہلی کیلئے درخواست ،الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے حکم پر تحریک انصاف نے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا دیں۔کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے پانچ اپریل تک جواب طلب کرلیا ۔الیکشن کمیشن میں یوسف رضا گیلانی کی بطور سینیٹر نااہلی کے معاملے پر سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی ۔یوسف رضا گیلانی اور علی حیدر گیلانی کے وکلاء پیش ہوئے جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے ترمیم شدہ درخواستیں جمع کرا ئی گئیں ۔پی ٹی آئی کی ملیکہ بخاری کے مطابق ویڈیو میں موجود دونوں ایم این ایز کو فریق بنایا گیا ہے۔ ہماری نظر میں فہیم خان اور جمیل احمد گواہ ہیں۔ کمیشن سمجھتا ہے کہ کوئی رکن اسمبلی ملوث ہے تو اسکے خلاف تحقیقات کرے۔دوران سماعت ممبر خیبرپختونخوا ارشاد قیصر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم پر من و عن عمل نہیں ہوا جس پر ملیکہ بخاری کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں شفافیت آپکی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن پتہ کرے کہ ویڈیو میں کون لوگ تھے یہ درخواست گزار کا کام نہیں۔ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ملیکہ بخاری کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ آہستہ آواز میں تحمل سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ویڈیو میں موجود لوگوں کی شناخت نہیں کرسکتے،ویڈیوز میں کسی کا چہرہ واضح نہیں ۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی نئی درخواست کو کیس کا حصہ بنا لیا ہے۔یوسف رضا گیلانی کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی درخواست پر میرے اعتراضات ہیں۔ درخواست میں یوسف رضا گیلانی پر کوئی الزام نہیں۔ درخواست کے قابل سماعت نہ ہونے پر دلائل دونگا۔ الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر تے ہوئے سماعت پانچ اپریل تک ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن سے ایک دن قبل اسلام آباد سے سینیٹر منتخب ہونے والے یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی تین ارکان اسمبلی کے ساتھ ویڈیو لیک ہوئی تھی جس میں علی حیدر گیلانی ان ایم این ایز کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے۔ تین مارچ کو سینیٹ الیکشن میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔ حفیظ شیخ نے 164 جبکہ پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے 169 ووٹ حاصل کیے تھے ۔قومی اسمبلی میں حکومت کے پاس 180 اور اپوزیشن کے پاس 160 ارکان ہیں۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر