کنگنا رناوت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس میں شکایت درج کرادی۔اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مشہور بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو سکھ برادری سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ اداکارہ کی جانب سے سکھ کمیونٹی کے لیے ’’دہشت گرد‘‘ کا لفظ استعمال کیے جانے کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت نے انہیں قتل کی دھمکیاں ملنے کی خبر انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں دی اور بتایا کہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے انہیں کھلے عام جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ تاہم میں اس قسم کی گیدڑ بھبھکیوں یا دھمکیوں سے نہیں ڈرتی۔ میں ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف بولتی رہوں گی۔یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کو مینٹل اسپتال بھجوانے کا مطالبہکنگنا رناوت نے اپنے گزشتہ بیان جس میں انہوں نے واضح الفاظ میں سکھوں کے خلاف انسٹاگرام پر توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ کہا تھا اب اپنے اس بیان سے مکر گئیں اور کہا میں نے کبھی کسی ذات، مذہب یا گروہ کے بارے میں کوئی تضحیک آمیز یا نفرت انگیز بات نہیں کی۔اپنی پوسٹ میں کنگنا رناوت نے بتایا کہ انہوں نے دھمکیوں کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی ہے اور امید ہے پنجاب حکومت اس پر جلد ایکشن لے گی۔یہ بھی پڑھیں: سکھوں کو ’’دہشت گرد‘‘ کہنے پر کنگنا مشکل میں پھنس گئیںکنگنا نے مزید کہا کہ پنجاب میں الیکشن ہونے والے ہیں اس لیے کچھ لوگ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق کے بغیر استعمال کررہے ہیں اور اگر مستقبل میں انہیں کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار صرف نفرت اور بیان بازی کی سیاست کرنے والے ہوں گے۔واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت نے مودی حکومت کی جانب سے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے کے بعد انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں کسانوں کے احتجاج کو سکھ برادری سے جوڑتے ہوئے انہیں خالصتان کا دہشت گرد قرار دیاتھا۔یہ بھی پڑھیں: کنگنا مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین واپس لینے کے فیصلے پر ناخوشکنگنا کے اس بیان سے سکھ برادی کے جذبات کو ٹھیس پہنچی تھی اور انہوں نے کنگنا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرواتے ہوئے انہیں 6 دسمبر کو وضاحت دینے کے لیے کمیٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی اسرائیلی تنصیبات نشانہ، 8 طیارے تباہ کر دیئے: ایران، جہنم کی آگ برسائیں گے:امریکا
صدرِ مملکت و وزیراعظم کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
جارحیت جاری رہی تو پورا خطہ امریکا و اسرائیل کیلئے جہنم بنا دیں گے: ایران
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی بدلتی صورتحال پر گفتگو
بوشہر جوہری پلانٹ پر حملے، روس نے اپنے عملے کے مزید 198 افراد نکال لیے
تابکاری کا اخراج ہوا تو خلیجی ممالک میں بھی زندگی ختم ہو جائے گی: ایرانی وزیر خارجہ
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق
ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے ہوا باز کو بھی بازیاب کرالیا: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر