کورونا کا نیا ویرینٹ سب سے پہلے جنوبی افریقا نہیں ہالینڈ میں ظاہر ہوا تھا

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ ’اومی کرون‘ جنوبی افریقا سے پہلے ہمارے ملک میں موجود تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ جنوبی افریقا سے قبل ہمارے ملک میں ظاہر ہوچکا تھا۔ ہالینڈ کے محکمہ صحت کے اس انکشاف نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی۔جنوبی افریقا نے گزشتہ ہفتے عالمی ادارہ صحت کو کورونا کی نئی تبدیل شدہ شکل کے بارے میں آگاہ کیا تھا جو تیزی سے پھیل رہا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے تحقیق کے بعد کورونا کے اس ویرینٹ کو اومی کرون کا نام دیا تھا۔تب سے اب تک اومی کرون کی جائے پیدائش جنوبی افریقا کو ہی سمجھا جا رہا تھا اور کئی ممالک نے جنوبی افریقا پر سفری پابندیاں عائد کردی تھی جس پر جنوبی افریقا نے امتیازی سلوک روا رکھنے کا شکوہ بھی کیا تھا۔تاہم اب ہالینڈ کے محکمہ صحت کے انکشاف کے بعد یہ بحث چڑھ گئی ہے کہ کورونا کے ویرینٹ کے جائے پیدائش کا تعین کیسے کیا جائے کیوں کہ اسی بنیاد پر روک تھام کے اقدامات اور سفری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر