مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ، ملک بھر میں بھونچال مچ گیا

اسلام آباد( سن نیوز)مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی ایک اور مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ہے۔ اس آڈیو میں مریم نواز کو میر شکیل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے سنا گیا۔ آڈیو کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ جیوسے خود بات کی تو ویسا نہیں ہورہاتھا جیساہم چاہتے تھے، پھرمیں نے میرشکیل صاحب سے ذاتی طورپرخود بات کی۔ میں نے ان سے کہا کہ یہ زیادتی ہے آپ دونوں طرف کے فیکٹس دکھا رہے ہیں، میر شکیل سے کہا آپ کو دکھانا چاہئیے، عمران خان نے بغیر تصدیق جھوٹ بولا، اسی جھوٹکوعمران خان نے نہ صرف دہرایا بلکہ دس باتیں گھڑلیں۔ مریم نواز کی مبینہ آڈیو میں انہوں نے کہا کہ میرشکیل کو کہا ہے کہ آپ کو یہ کرنا پڑے گا اور اس نے کیا، میں نے میاں عامرسے بھی یہی کہا، میاں عامرنے کہا کہ دیکھیں میں کرتا کیا ہوں اس کیساتھ، اللہ کا شکر ہے ہم نے اس کو آج جھوٹا ثابت کردیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی بھی ایک آڈیو ٹیپ لیک ہو گئی تھی جس میں وہ مختلف چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کرر ہی تھیں۔ یہ آڈیو ٹیپ مسلم لیگ ن کے دور کی ہے، جس میں مریم نواز کی میڈیا ٹیم کو دی جانے والی ہدایات ہیں۔ مبینہ آڈیو لیک میں مریم نواز نے کئی چینلز کے اشتہار روکنے کی ہدایت کی۔آڈیو ٹیپ میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ٹوئنٹی فورنیوز، نائنٹی ٹونیوز،سماء اور اے آروائی کوبالکل کوئی اشتہار نہیں دیا جائے گا۔مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی یہ مبینہ آڈیو ٹیپ لیک ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں صحافیوں پر پابندی لگنے اور میڈیا کے کنٹرول ہونے کا شور کرنے والے اپنے دور حکومت میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں اس کا ثبوت سامنے آ گیا ہے۔بعد ازاں ایک پریس کانفرنس میں مریم نواز نے اس آڈیو کی تصدیق خود کی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر