نیوزی لینڈ کی حاملہ رکن اسمبلی بچے کو جنم دینے سائیکل پر اسپتال پہنچ گئیں

نیوزی لینڈ(نیشنل ٹائمز) حاملہ رکن اسمبلی جولی این جینٹر سائیکل پر اسپتال جا پہنچیں جہاں انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا۔رکن اسمبلی جولی این جینٹر نے 27 ستمبر کی شب کچھ تصاویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کیں اور اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بھی بتائیں۔انہوں نے بتایا کہ رات 2 بجے مجھے درد اٹھا جس پر میں نے ٹرانسپورٹ کا انتظار کیے بغیر اپنی سائیکل پر اسپتال جانے کا فیصلہ کیا، میرے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ کبھی زچگی کے دوران سائیکل چلا کر اسپتال جاؤں گی۔جولی نے مزید لکھا کہ اسپتال گھر سے صرف 3 منٹ کے فاصلے پر تھا لیکن درد کے باعث سائیکل چلانے میں مشکل پیش آرہی تھی اس لیے اسپتال پہنچنے میں 10 منٹ لگے۔انہوں نے اس حالت میں خیر و عافیت سے اسپتال پہنچنے پر کہا کہ جب میں پارکنگ میں پہنچی تو بے حد خوش تھی کہ اپنی منزل پر پہنچ گئی ہوں۔رکن اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسپتال پہنچنے کے بعد ہمارے گھر ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی جو اب سکون سے اپنے والد کی گود میں ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر