امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے اپنے مسلمان دوست سے منگنی کرلی

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے جیون ساتھی کے لیے اپنے مسلمان دوست کا انتخاب کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے ایک مسلمان شخص بدر شمس سے منگنی کرلی۔ دونوں کے درمیان دو سال سے قربتیں تھیں جس کے بعد انھوں نے ایک ہونے کا فیصلہ کیا۔لنڈسے لوہان نے اپنے مداحوں کو خوشی کے اس موقع پر شریک کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشگوار موڈ میں منگیتر بدر شمس کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی ہے۔اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ میرا پیار، میری زندگی، میرا خاندان اور میرا مستقبل ۔۔۔ تصویر میں لنڈسے منگنی کی انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہیں جس میں ہیرا جڑا ہوا ہے۔امریکی اداکارہ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تاہم ایک برس قبل انسٹاگرام پوسٹ میں لنڈسے لوہان نے اپنے بوائے فرینڈ کا تعارف بدر شمس کے نام سے کروایا تھا جو غالباً دبئی میں رہتے ہیں اور بزنس مین ہیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر