کورونا کی خطرناک نئی قسم، اسرائیل نے ملک سیل کر دیا، غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی

بیت المقدس (نیشنل ٹائمز)کورونا کی خطرناک نئی قسم ، اسرائیل نے ملک سیل کر دیا تمام غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کی نئی اور مہلک قسم اومی کرون کا تیز رفتار پھیلاؤ روکنے کیلئے عالمی سطح پر ہنگامی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔کووڈ کی نئی خطرناک قسم جنوبی افریقا سے نکل کر اٹلی، بیلجیم، جرمنی ، چیک ری پبلک، ہالینڈ، مصر، اسرائیل، ملاوی، بوٹسوانا، ہانگ کانگ اوربرطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔اومی کرون کے دنیا میں تیزی سے پھیلاؤ کے سبب امریکا، کینیڈا، برطانیہ اور سعودی عرب کے بعد جنوبی کوریا نے بھی افریقی ملکوں سے پروازیں بند کر دی ہیں۔امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر صحت ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ “اومی کرون” پہلے ہی امریکا پہنچ چکا ہو۔اس کے علاوہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک میں نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے عوامی مقامات اور سفر کے دوران ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا ہے۔دوسری جانب اسرائیل نے دنیا میں اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث تمام غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کی یہ نئی قسم جنوبی افریقا کے ایک صوبے میں دریافت ہوئی ہے جس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میں اوریجنل کورونا وائرس کے مقابلے میں اس قدر تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں کہ کورونا کی اب تک بنائی جانے والی ویکسینز کی مؤثریت 40 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر