بھارت،پہلی جماعت کا بچہ پینسل چوری کی شکایت درج کرانے تھانے پہنچ گیا

نئی دہلی (نیشنل ٹائمز): بھارت میں پرائمری کلاس کا بچہ پینسل چوری ہونے کی رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے کرنول ضلع کے تھانے کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب پہلی جماعت کا طالب علم اپنے دوستوں کے ساتھ پینسل چوری ہونے کی شکایت لے کے تھانے پہنچ گیا۔بچے کا کہنا تھا کہ اس کے ایک ساتھی نے پینسل مانگی تھی جوواپس نہیں کی لہذا اس کے خلاف پینسل چوری کی شکایت درج کی جائے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس بچے کیخلاف پینسل چوری کی شکایت تھی وہ بھی تھانے جانے والے گروپ میں شامل تھا۔تھانے دارنےدونوں بچوں کی شکایت سننے کے بعد سمجھا بجھا کرمعاملہ حل کرایا اوردونوں بچوں کوہاتھ ملوائے اوردوستی کروا دی۔تھانے دارکا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک انوکھی شکایت تھی پہلے کبھی ایسا کوئی کیس نہیں آیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر