وکی کوشل کی کزن نے کترینہ کیف اور وکی کی شادی کی تردید کردی

ممبئی (نیشنل ٹائمز): اداکار وکی کوشل کی کزن اپاسنا ووہرا نے وکی اور کترینہ کیف کی شادی کی خبروں کی تردید کردی۔پچھلے کچھ عرصے سے بالی ووڈ میں اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بات تو یہاں تک بڑھ چکی ہے کہ بھارتی میڈیا میں دونوں کی شادی کی تاریخ اور شادی کا وینیو تک بتایا جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف اگلے ماہ 9 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں سکس سینسز باروارہ قلعہ میں شادی کریں گے۔تاہم اب دونوں کی شادی کے حوالے سے تازہ ترین خبریں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی محض افواہوں سے زیادہ اور کچھ نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار وکی کوشل کی کزن اپاسنا ووہرا نے دونوں کی شادی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکی اور کترینہ دسمبر میں شادی نہیں کررہے۔ اگر ایسا کچھ ہوا تو دونوں خود اس بات کا اعلان کریں گے۔وکی کوشل کی کزن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا بالی ووڈ میں اکثر اس طرح کی افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔ یہ محض وقتی افواہیں ہیں۔ میں نے اپنے بھائی وکی کوشل سے بات کی ہے ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید تبصرہ کرنا نہیں چاہتی لیکن اس وقت کوئی شادی نہیں ہورہی۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر