کورونا کی نئی قسم؛ پاکستان کی مختلف ممالک پر سفری پابندیاں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز): این سی او سی نے کورونا کے نئے ویئریئنٹ اومیکرون کے پیش نظر مختلف ممالک کو کیٹیگری سی میں ڈال دیا ہے، ان ممالک سے آنے والے افراد کو مختلف پابندیوں سے گزرنا ہو گا۔این سی او سی نے کورونا کی نئی قسم او میکرون کے تناظر میں احتیاطی تدابیر اپنا تے ہوئے مختلف ممالک کو سی کیٹیگری میں ڈال دیا ہے۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ او میکرون کورونا جنوبی افریقا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جس کے پیش نظر جنوبی افریقا، ہانگ کانگ، نمبیا اور بوٹسوانہ کے سفر پر پابندی عائد کردی ہے۔ ان ممالک میں سفر کے لیے صر ف ہنگامی صورتحال میں ہی اجازت ہو گی۔ان ممالک سے آنے والے افراد کو مختلف پابندیوں سے گزرنا ہو گا، ٹیسٹ منفی آنے کے باوجود ان افراد کو تین دن قرنطینہ میں گزارنا ہوں گے، تین دن گزرنے کے بعد ان افراد کا کورونا ٹیسٹ لیا جائے گا۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر مزید دس دن کا قرنطینہ کرنا ہو گا۔این سی او سی نے سول ایوی ایشن، ائیر پورٹ انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ ان ممالک سے آنے والوں کے لیے اسکریننگ کا طریقہ کار بنائیں۔ ان ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو بھی ہیلتھ پروٹوکولز سے گزرنا ہوگا، تاہم پاکستانی نژاد افراد 5 دسمبر تک پابندی سے مستثنی ہو ں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر