فشنگ ٹرالر آبی پرندوں کو بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں

لندن (نیشنل ٹائمز): سائنسدانوں نے کہا ہے کہ مچھلی پکڑنے والی کشتیاں اور بڑے ٹرالر عین سمندر کے درمیان آبی پرندوں کو خوراک فراہم کرکے ان کی بقا میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ماہرین نایاب پرندوں کے مسکن، نقل مکانی اور ان کے تحفظ کے متعلق بھی اپنی معلومات میں اضافہ کرسکتے ہیں۔بین الاقوامی ماہرین کی ایک ٹیم نے اور یونیورسٹی کالج کارک نے مشترکہ طور پر نایاب سمندری پرندوں کی ٹریکنگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ مچھلی پکڑنے والی چھوٹی بڑی کشتیاں بتاسکتی ہیں کہ آخر یہ پرندے اپنی غذا کے لیے کہاں جاتے ہیں اور کس طرح ان کا تحفظ کیا جاسکتا ہے۔ان میں ایلبٹروس پرندے کا رشتے دار فلمر پرندہ ہے جو چند روز میں سینکڑوں کلومیٹر پرواز کرکے اپنا پیٹ بھرکر واپس گھروں کو لوٹ آتے ہیں۔ ان کی ٹریکنگ سے معلوم ہوا ہے کہ نصف تعداد ماہی گیر کشتی اور ٹرالر تک جاتے ہیں۔ وہاں جالوں سے بچنے والا سمندری کوڑا یا بائی کیچ کھاتے ہیں۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ برطانیہ اور آئرلینڈ مین فلمر پرندے اکثر وقت ان ہی فشنگ بوٹس پر صرف کرتے ہیں۔ یہ پرندے تیزی سے ختم ہورہے ہیں جن کو بچانا ضروری ہے۔ نئی تحقیق سے انہیں بچانے میں مدد ملے گی۔ اکثر یہ پرندے شکاری جال میں آجاتے ہیں اور مرجاتے ہیں۔پھر ان پرندوں کا راستہ دیکھ کر خود ساحلی ترقیاتی منصوبہ بندی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ مثلاً فلمر اور دیگر پرندوں کے اڑنے کا راستہ معلوم ہوجائے تو سمندر کنارے ٹربائن کو اس جگہ لگایا جاسکتا ہے جہاں ان کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔پھر یہ پرندے تیل کے بہاؤ اور پلاسٹک آلودگی سے مرجاتے ہیں اور رہی سہی کسرکمرشل ٹرالر کے شکنجے پورے کردیتے ہیں۔ یہ پرندے جالوں کے لمبی قطاروں میں پھنس کر الجھ جاتے ہیں اور وہاں سے نکل نہیں پاتے۔تاہم ماہرین نے زور دیا ہے کہ ساحلوں پر پہاڑیوں اورچٹانوں میں ان کے گھر موجود ہوتے ہیں اوراس جگہ کا تحفظ سب سے پہلے کرنا ہوگا۔

 

 



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر