انسانی موٹاپا کم کرنے کیلیے پودے میں ایک نئے مادّے کی دریافت

ہانگ کانگ (نیشنل ٹائمز): موٹاپے پر تحقیق کرنے والے چینی سائنسدانوں نے پودوں میں ایک ایسا مادّہ دریافت کیا ہے جو موٹاپا کم کرنے میں ہماری مدد کرسکتا ہے۔سائنسدان برسوں سے جانتے ہیں کہ موٹے افراد میں چربی گھلانے کا قدرتی عمل (فیٹ میٹابولزم) متاثر ہوکر سست پڑجاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف ان کا موٹاپا بڑھتا جاتا ہے بلکہ انہیں موٹاپا کم کرنے میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔اس مسئلے کی جڑیں ’’مائٹوکونڈریا‘‘ میں پیوست ہیں جنہیں ’’خلیے کا توانائی گھر‘‘ (سیلولر پاور ہاؤس) بھی کہا جاتا ہے کیونکہ یہ خلیوں کے اندر غذائی سالموں (مالیکیولز) کو توڑ کر توانائی پیدا کرتے ہیں جو ہماری بہت سی جسمانی ضروریات پوری کرنے کے کام آتی ہے۔صحت مند افراد میں مائٹوکونڈریا بالکل صحیح کام کرتا ہے لیکن موٹے افراد میں یہ چربی (چکنائی) کے سالمے توڑنے میں دشواری کا سامنا کرنے لگتا ہے اور یوں موٹاپا ایک مرتبہ شروع ہوجانے کے بعد بڑھتا ہی چلا جاتا ہے۔اس حوالے سے ’’بی ڈی این ایف‘‘ کہلانے والا ایک پروٹین بھی دریافت ہوچکا ہے۔ ویسے تو اس کا تعلق اعصابی خلیوں کی مرمت سے ہے لیکن حالیہ تحقیقات میں اسے چکنائی کے سالمات کو توڑ کر توانائی پیدا کرنے میں مائٹوکونڈریا کا مددگار بھی پایا گیا ہے۔موٹے افراد میں اس پروٹین کی بہت کم مقدار بنتی ہے اور نتیجتاً وہ مزید موٹے ہوتے چلے جاتے ہیں۔یونیورسٹی آف ہانگ کانگ میں ڈاکٹر چی بُن چان اور ان کے ساتھیوں نے یہی تحقیق مزید آگے بڑھاتے ہوئے اپنی توجہ ’’7,8-ڈائی ہائیڈروکسی فلیوون‘‘ نامی ایک مادّے پر مرکوز کو جو ’’بی ڈی این ایف‘‘ سے ملتا جلتا ہے اور ایک جنوبی امریکی پودے میں قدرتی طور پر پایا جاتا ہے۔الزائیمر کے علاج میں اس مادّے کی طبّی آزمائشیں جاری ہیں جبکہ چوہوں پر تجربات کے دوران اس نے مائٹوکونڈریا کی کارکردگی بحال کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ہے۔نئے تجربات میں ڈاکٹر چی اور ان کے ساتھیوں نے ’’7,8-ڈائی ہائیڈروکسی فلیوون‘‘ کو پیٹری ڈش میں رکھے گئے، انسانی پٹھوں کے ایسے خلیوں پر آزمایا جن میں مائٹوکونڈریا کو متاثر کیا گیا تھا۔انہیں معلوم ہوا کہ ’’7,8-ڈائی ہائیڈروکسی فلیوون‘‘ نے چکنائی/ چربی توڑنے میں مائٹوکونڈریا کی بالکل اسی طرح سے مدد کی جیسے ’’بی ڈی این ایف‘‘ کرتا ہے۔اس کے بعد جینیاتی تبدیلیوں کے ذریعے موٹاپے میں مبتلا کیے گئے چوہوں پر یہی تجربات دوہرائے گئے جن سے معلوم ہوا کہ ’’7,8-ڈائی ہائیڈروکسی فلیوون‘‘ کے استعمال سے ان میں چکنائی کم ہونے لگی۔تو کیا ’’7,8-ڈائی ہائیڈروکسی فلیوون‘‘ سے موٹاپا کم کرنے والی کوئی نئی دوا بنائی جاسکتی ہے؟ ڈاکٹر چی بُن چان کو امید ہے کہ ایسا ہوسکتا ہے۔تاہم یہ دریافت اس سمت میں پہلا قدم ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے دوسرے جانوروں پر آزمایا جائے گا اور کامیابی کی صورت میں انسانی طبّی آزمائشیں (کلینیکل ٹرائلز) شروع کی جائیں گی۔اگر یہ تمام مراحل کامیابی سے طے ہوگئے تو پھر بہت ممکن ہے کہ آئندہ آٹھ سے دس سال میں موٹاپے کی ایک نئی، منفرد اور مؤثر دوا دستیاب ہوجائے۔



  تازہ ترین   
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق
بھارت سے ساولکوٹ ڈیم پر تفصیلات طلب، پانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: دفتر خارجہ
بانی پی ٹی آئی کی بینائی صرف 15 فیصد باقی ہے: بیرسٹر سلمان صفدر
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر