کاجو کے استعمال کے صحت پر منفی اثرات

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کاجو ایک ایسا خشک میوہ ہے جس میں صحت سے متعلق بے شمار فوائد موجود ہیں مگر اس میوے کے غلط طریقہ استعمال کے سبب صحت پر منفی اثرات بھی آ سکتے ہیں۔غذائی ماہرین کے مطابق چھوٹوں بڑوں کی پسندیدہ خُشک گری کاجو میں قُدرتی طور پر صحت کے لیے درکار بنیادی غذائیت، معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں جو کہ ماہرین کی جانب سے انسانی صحت کے لیے ناگزیر قرار دیئے جاتے ہیں، خاص طور پر کاجو وزن میں کمی اور دِل کی بہتر کارکردگی کے لیے بھی بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔کلونجی کا تیل کتنا فائدہ مند ہے؟مچھلی کھانے کے نقصانات کیا ہیں ؟اِس کے علاوہ کاجو کے استعمال سے اضافی کولیسٹرول اور فالج کے حملے کے خطرات میں بھی کمی آتی ہے۔غذائی ماہرین کی جانب سے کاجو کا باقاعدگی سے استعمال کرنے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے مثبت اثرات مندرجہ ذیل ہیں :غذائی ماہرین کے مطابق کاجو میں بھر پور مقدار میں فیٹی ایسڈز پائے جاتے ہیں جو کولیسٹرول کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں، ایک تحقیق کے مطابق کاجو میں معدنیات، وٹامنز، پوٹاشیم اور فولک ایسڈ پائے جانے کے سبب یہ ہائی بلڈ پریشر اور دِل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق کاجو سے وزن کم کرنا بہت ہی آسان ہے، روزانہ کی بنیاد پر اگر کاجو کا استعمال کرلیا جائے تو وزن میں کمی آنا شروع ہوجاتی ہے۔کاجو میں موجود کیلشیم کی مقدار ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے، کا جو آنکھوں کی صحت اور تیز بینائی کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ اس کے زیادہ اور غلط طریقے سے کھانے کے نقصانات بھی ہیں۔نہار منہ اُبلا ہوا انڈا کھانا کیوں ضروری ہے؟کھیرا کھانا کس وقت پریشان کُن ثابت ہو سکتا ہے؟کاجو کھانے کے نتیجے میں صحت پر آنے والے منفی اثرات کیا ہیں؟
غذائی ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جاتا ہے کہ کاجو کا استعمال ہمیشہ بھون کر کرنا چاہیے، کچے کاجو کے چھلکوں میں ’یوروشیول‘ (urushiol) نامی کیمیکل موجود ہوتا ہے جو کہ انسان کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق استعمال سے قبل کچے کاجوؤں کو چھلکوں سے نکال کر بھون لیں تاکہ اِن کے اندر موجود زہریلا مادہ ختم ہو جائے، بغیر بھنے ہوئے کاجوؤں کے استعمال کے نتیجے میں جِلد پر جلن، لالی، منہ میں خارش اور چھالے بھی پڑ سکتے ہیں۔ماہرین کی جانب سے تجویز کیا جا تا ہے کہ خریداری کے وقت بھی ہمیشہ بھنے ہوئے کاجوؤں کو ہی ترجیح دینی چاہیے کیونکہ یہ زیادہ محفوظ ہیں۔
ماہرین کے مطابق کاجو کے بہت زیادہ استعمال سے گریز کریں، کاجو میں بہت زیادہ توانائی ہونے کے نتیجے میں یہ دِنوں میں فربہ بھی کر سکتا ہے، اس لیے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 10 اور روزانہ کی بنیاد پر 3 سے 4 کاجو کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔غذائی ماہرین کے مطابق کاجو کچھ افراد میں اپھار، قبض، وزن میں اضافے اور جوڑوں کی سوجن کی شکایت کا بھی سبب بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر