حسن علی کا کورونا میں مبتلا ہونا معمہ بن گیا، مگر کیوں؟ حیران کن خبر آ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک ) دورہ جنوبی افریقہ کیلئے قومی سکواڈ میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کورونا وائرس کا شکار ہونا معمہ بنتا جا رہا ہے جن کی دو رپورٹس مثبت آئیں اور جب انہوں نے کسی اور جگہ سے ٹیسٹ کروایا تو اس کی رپورٹ منفی آئی جس پر سب ہی حیران ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فاسٹ باؤلر حسن علی تاحال کورونا پوزیٹو ہیں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوران کورونا وائرس کا شکار ہونے والے حسن علی کا وائٹ بال سکواڈ کے دیگر اراکین کی طرح اپنے شہر میں کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا۔ پی سی بی کی طرف سے جمعرات کو کئے گئے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی مثبت آئی جس کی وجہ سے انہیں ابھی تک قومی ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کے لیے لاہور سفر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دو ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر حسن علی کا ایک اور جگہ سے کورونا کا ٹیسٹ ہوا جس کا نتیجہ منفی آیا مگر پی سی بی اپنے پروٹوکولز کے مطابق حسن علی کا ایک اور ٹیسٹ کروائے گا اور ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آنے کی صورت میں فاسٹ باؤلر کو گوجرنوالہ سے لاہور بلایا جائے گا اور پھر انہیں دو دن کا قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ہی قومی ٹیم کو جوائن کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ موجودہ صورتحال میں حسن علی کی جنوبی افریقہ روانگی غیر یقینی ہے کیونکہ پاکستانی سکواڈ کی تیسری اور آخری کوویڈ ٹیسٹنگ 24 مارچ کو شیڈول ہے جس میں منفی رزلٹ والے اراکین ہی 26 مارچ کو جنوبی افریقہ جا سکیں گے تاہم حسن علی ان میں شامل ہوں گے یا نہیں؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر