وزیراعظم وبائی مرض میں مبتلا، مولانا کو شک ہے تو انھیں گلے مل لیں: گورنر سندھ

کراچی(نیوز ڈیسک ) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واضح کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو وبائی مرض ویکسی نیشن کی وجہ سے لاحق نہیں ہوا، حفاظتی ٹیکوں کا بیماری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان کو اگر عالمی وبا بارے شک ہے تو انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم سے گلے مل لیں۔گورنر سندھ کی جانب سے سیاسی رہنماؤں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جو لوگ ایسی افواہیں پھیلا رہے ہیں انہیں ناکامی ہوگی۔ ویکسی نیشن کے 14 روز بعد جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ صدر مملکت اور ان کی اہلیہ کی بھی ویکسی نیشن ہوئی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں نے بھی اپنی والدہ کی ویکسی نیشن کرائی ہے، وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وبا کی نئی لہر انتہائی خطرناک ہے جو تیزی سے پھیل رہی ہے، اس سے بچاؤ کیلئے عوام تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تمام افراد عالمی وبا سے بچاؤ کیلئے حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن ایک تھکے ہوئے شکست خوردہ سیاستدان ہیں۔ مولانا نے ایسی چیز کے پیچھے اپوزیشن کو لگانے کی کوشش کی جو حقیقت نہیں ہے۔ انھیں اگر عالمی وبا بارے شک ہے تو انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ وزیراعظم سے گلے مل لیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو پہلے بھی شکست ہوئی، آئندہ بھی ناکامی سے دوچار ہوگی۔ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں صرف اپنے مفاد کیلئے اکٹھی ہیں، انہیں عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔ عوام نے پی ڈی ایم کے بیانیے کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کو معلوم ہو چکا، اب ان کی دال کہیں گلنے والی نہیں ہے۔ وزیراعظم بہت جلد صحت مند ہو کر دوبارہ عوام کی خدمت کریں گے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر