بنگلادیش اور بھارت میں شدید زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بنگلا دیش اور بھارت کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق بنگلا دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی۔بھارتی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پورے شمال مشرقی بھارت میں بھی محسوس کیے گئے، زلزلے کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140 کلو میٹر دور تھا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا جس سلسلے میں قومی ٹیم بھی چٹاگانگ میں موجود ہے۔قومی ٹیم کے مینیجر منصور رانا نے زلزلے کے بعد جاری بیان میں کہا کہ الحمداللہ سب ٹھیک ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر