پانچ دس مرلہ گھروں کیلئے90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ پانچ دس مرلہ گھروں کیلئے90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے دی، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کو اسٹیٹ بینک سپورٹ کررہا ہے، اسٹیٹ بینک حکومتی پالیسیوں کے ساتھ کھڑا ہے، سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام کیلئے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کیا جارہا ہے، پروگرام سے ترسیلات زر کے عوض اوورسیزپاکستانیوں کو ریوارڈ پوائنٹس ملیں گے، اسکیم سے اوورسیز پاکستانی سرکاری اداروں سے دی گئی خدمات سے مستفید ہوسکیں گے، گھروں کیلئے 236 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں، گھروں کیلئے 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دی گئی ہے، ملک میں پہلی بار ہاؤسنگ اسکیم کے تحت قرضے دیئے جارہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سوہنی دھرتی ریمیٹنس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنراسٹیٹ بینک کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ماضی میں ہم نے کبھی اپنی ایکسپورٹس پر توجہ ہی نہیں دی، معیشت جیسے بڑھتی ہے اس کا اثر کرنٹ اکاونٹ خسارے پر پڑتا ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے حکومت پوری کوشش کررہی ہے، انڈسٹری اٹھے گی تو ہماری ایکسپورٹس میں اضافہ ہوگا، اوورسیز پاکستانیوں نے مشکل وقت میں ہماری مدد کی، اوورسیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل کے ذریعے گھر اور سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، اوورسیز پاکستانی اپنا زیادہ پیسا پلاٹس اور گھروں پر خرچ کرتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری پراپرٹی میں میں آتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 90 لاکھ پاکستانی بیرون ملک موجود ہیں،چاہتے ہیں کہ اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کریں، ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔



  تازہ ترین   
سندھ طاس معاہدے پر 24 کروڑ زندگیوں کا انحصار، پانی کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا: پاکستان
پانی کا بہاؤ روکنا جنگی جرم، بھارت سندھ طاس نظام پر ناانصافی کر رہا ہے: ڈاکٹر وکٹر گاؤ
سندھ طاس معاہدے کے بغیر پاکستان اور بھارت میں پائیدار امن ممکن نہیں: بلاول بھٹو
بھارتی آبی جارحیت سے 6 ہزار پاکستانی جاں بحق، اتنے جنگوں میں بھی نہیں مرتے: مصدق ملک
بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو قیادت مؤثر جواب دینے کیلئے پرعزم ہے: عطا اللہ تارڑ
امریکہ مفاہمتی یادداشت پر عمل کرے، ہم بھی ذمہ داریاں پوری کریں گے: ایران
ایران کی درخواست پر آج دوحہ میں اہم مذاکرات ہونگے: ٹرمپ کا دعویٰ
وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر