موٹاپا اور ذیابیطس خواتین میں بریسٹ کینسر کی وجہ بن سکتے ہیں، تحقیق

بوسٹن:(نیشنل ٹائمز) سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپے، انسولین کی حساسیت یا ٹائپ ٹو ذیابیطس میں مبتلا خواتین میں دیگر کے مقابلے میں بریسٹ کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اگرخاتون سُن یاس (مینوپاز) کا شکار ہو تو چھاتی کے سرطان کے خدشات مزید بڑھ سکتے ہیں۔سائنس سے ثابت ہوا ہے کہ فربہ خواتین میں استحالہ (میٹابولزم) اور سوزش جیسی کیفیات بڑھ جاتی ہیں لیکن اب بھی اس پورے عمل کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اب پہلی بار انکشاف ہوا ہے کہ ایکسوسومز( کئی اقسام کے خلیات کے میں موجود سوراخ سے خارج ہونے والے معائات) بریسٹ کینسر کی وجہ بنتے ہیں اور اسے مزید پیچیدہ بناکر علاج کو ناممکن بناتے ہیں۔یہ انکشاف بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے پروفیسر جیرالڈ اور پروفیس شپلے نے کی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی خاص کیفیات کی بنا پر ذیابیطس اور موٹاپا خواتین میں پیچیدہ قسم کا بریسٹ کینسر پیدا کرسکتا ہے جو ہماری تمام موجودہ ادویہ کو بھی ناکام بنا سکتا ہے۔ان میں سے ذیابیطس کو بڑھانے والے عوامل برسٹ کینسر کو بھی بڑھاتے ہیں۔ پھر خون میں گلوکوز، اے ون سی کی بڑھی ہوئی سطح، کولیسٹرول اور دل کے امراض کے طبی عوامل یعنی سی آرپی وغیرہ مل کر چھاتی کے سرطان کے خدشات کو مزید بڑھاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہےکہ سرطان کے ماہرین نے اب تک اس پر دھیان نہیں دیا ہے۔اگلے مرحلے میں سائنس داں بڑے پیمانے پر خواتین کا سروے کریں گے تاکہ اس مفروضے کی حمایت یا رد میں کوئی بات سامنے آسکے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر