ثانیہ مرزا نے بغیر پرہیز اور ڈائٹنگ کے اسمارٹ ہونے کا طریقہ بتا دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اسپورٹس پرسن ہونےکے باعث اپنی فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہیں۔ ان کےبیٹے ازہان مرزا ملک کی پیدائش کے بعد ثانیہ نے جسمانی وزن میں کمی کے سفر کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اپنی فٹنس کا راز بتایا۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ ایک ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ ‘ہر کوئی مجھ سے یہ سوالات پوچھ رہا ہے کہ بچے کی پیدائش کے بعد میں نے وزن کم کیسے کیا؟ انہوں نے بتایا کہ حاملہ ہونے کے دوران میں نے 23 کلو وزن بڑھا لیا تھا، اور اب میں 26 کلو وزن گھٹا چکی ہوں۔آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ اگر ہر روز ہم خود کو ایک یا دو گھنٹے دیں اور ورزش کریں تو یقیناً بہت مثبت فرق آئے گا’۔ثانیہ نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں ہر روز خواتین کی جانب سے بھیجے جانے والے ایسے پیغامات پڑھتی ہوں جو بتاتی ہیں کہ اولاد کی پیدائش کے بعد ان کے لیے وزن کم کرنا بےحد مشکل ہے، میں ان سے بس یہی کہنا چاہتی ہوں کہ اگر میں کرسکتی ہوں تو آپ بھی کرسکتی ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کے بیٹے کی پیدائش اکتوبر 2018 میں ہوئی تھی، جس کے 2 ماہ بعد سے انہوں نے وزن کم کرنے کی کوششیں شروع کردی تھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر