قذافی کے بیٹے سیف الاسلام صدارتی انتخابات لڑنے کیلئے نااہل قرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) لیبیا میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق حکمران معمرقذافی کے بیٹے سیف الاسلام سیف کوصدارتی الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا۔عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی صدارتی الیکشن لڑنے کے اہل نہیں اس لیے ان کا نام صدارتی امیدواروں کی فہرست سے خارج کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ طرابلس میں ملٹری پراسیکیوٹر نے الیکشن کمیشن پر زور دیا تھا کہ سیف الاسلام سیف کو 2015 میں جنگی جرائم کے الزامات میں ایک عدالت نے سزائے موت کا حکم سنایا تھا اس لیے ان کا نام صدارتی انتخابات سے خارج کردیا جائے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب کی دوڑ میں 98 امیدوار شامل تھے جس میں الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر 25 کے نام خارج کردیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق لیبیا میں صدارتی انتخاب 24 دسمبر کو ہوں گے جبکہ امیدواروں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل سیف الاسلام قذافی نے صدارتی انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔



  تازہ ترین   
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم
یورپی ممالک بھاری مقدار میں ڈیزل جاری کرنے پر تیار ہوگئے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیرنہ کبھی بھارت کا اٹوٹ انگ تھا، نہ ہے اورنہ ہوگا، پاکستان
حماس کی مالی معاونت کا الزام: امریکا نے 5 افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردیں
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر