کاروں کی کمپنی ایم جی تین دن بعد پاکستان میں کیا کرنے جا رہی ہے؟ پاکستانیوں کو تجسس میں مبتلا کردیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) کار ساز کمپنی موریس گیرجز (ایم جی)پاکستان کی طرف سے گزشتہ روز اپنے فیس بک پیج پر ایک ایسی پراسرار پوسٹ کی گئی ہے کہ پاکستان کے کاروں سے شغف رکھنے والے لوگوں کو متجسس کر دیا گیا کہ آیا کمپنی کیا دھماکہ کرنے والی ہے۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق اس پوسٹ میں کمپنی کی طرف سے ایک کار کا سیاہ دھندلا خاکہ دکھایا گیا ہے اور اس پر لکھا ہے کہ ”کیا آپ اس سال کے سب سے بڑے آٹوموٹیو نظارے کے لیے تیار ہیں؟ تین دن باقی ہیں۔“رپورٹ کے مطابق لوگ اب بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں کہ تین دن بعد کمپنی کی طرف سے انہیں کیا دیکھنے کو ملے گا۔ حال ہی میں ایم جی کی طرف سے اپنی ڈیلرشپس پر کئی گاڑیاں ڈسپلے کی گئی ہیں جن میں ایم جی جی ٹی اور ایچ ایس 2.0ٹی اے ڈبلیو ڈی سیالکوٹ میں، ایم جی 6فیصل آباد میں، ایم جی آر ایکس 8کراچی میں اور ایچ ایس پی ایچ ای ڈبلیو لاہور میں کمپنی کی ڈیلرشپ پر ڈسپلے کی گئی ہے۔ کمپنی کی اس فیس بک پوسٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ ڈیلرشپس پر ممکنہ طور پر کوئی نئی گاڑی ڈسپلے کرنے جا رہی ہے۔ کمپنی نے اس پوسٹ میں جس طرح 3کو نمایاں کرکے لکھا ہے اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ گاڑی ممکنہ طور پر ایم جی 3ہو سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق
وزیراعظم اور صدرِ ایران کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
پاکستان اور چین کا خطے میں امن اور سفارتی روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ
دونوں ممالک میں بات چیت کا عمل جاری، ایران ڈیل چاہتا ہے: امریکی صدر
ایران جنگ رکوانے کا مشن، اسلام آباد میں 29، 30 مارچ کو 4 فریقی اجلاس ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر