امریکا میں لوگوں کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم سے متعلق نیا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امریکی ریاست وسکانسن میں لوگوں کوگاڑی سےکچلنے والے شخص سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم گھر میں جھگڑا کرکے نکلا تھا اور واقعے کا دہشتگردی سے تعلق نہیں۔پولیس کی جانب سے جاری بیان سے پہلے دائیں بازو کے انتہاپسندوں نے دعویٰ کیا تھاکہ وسکانسن میں لوگوں کوگاڑی سے کچلنے والا سیاہ فام ہے اور اس نےکائلی ریٹن ہاؤس کوبری کیےجانے کے ردعمل میں سفیدفام لوگوں کوکچل کرہلاک کیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے نے شواہد دیکھے بغیر ہی ٹوئٹ کردی تھی کہ لوگوں کوکچلنے والاشخص دہشتگرد ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کو دہشتگردی قرار نہیں دیا گیا ہے اور پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ڈیرل ایڈورڈ کو تحقیقات میں مزید الزامات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں 52 سے 81 سال تک کے افراد ہلاک ہوئے جب کہ زخمیوں میں اسکول کے بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ ریاست وسکانسن میں پیش آنے والے واقعے میں 5 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، فلسطینیوں کو فوری تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ
ایران کو خطرہ ہوا تو عالمی انفراسٹرکچر خطرے میں پڑ سکتا ہے، پاسداران انقلاب
جڑواں شہروں میں شدید بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند، شہریوں کا انخلاء شروع
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
نوجوان پاکستان کا انمول سرمایہ اور روشن مستقبل کے معمار ہیں: صدر، وزیراعظم
امریکا کا گزشتہ سال فضائی حملوں میں 153 یمنی شہریوں کی ہلاکت کا اعتراف
ٹرمپ نے امریکا کو ایک غیر ضروری اور خطرناک جنگ میں جھونک دیا: چک شومر
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر