طلاق کی خبروں کے بعد پریانکا کا نِک کیلئے پیغام؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ سمیت ہالی ووڈ میں بھی اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے والی بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی طلاق کی خبروں کے بعد شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کردیا۔حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے وضاحت فراہم کیے بغیر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنے نام سے نِک جونس کا نام ہٹا دیا تھا جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔ان خبروں کے بعد نِک جونس نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں جِم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نِک جونس کی اس ویڈیو پر جہاں اُن کے مداحوں نے تبصرے کیے تو وہیں اُن کی اہلیہ پریانکا چوپڑا خاموش نہ رہیں۔پریانکا چوپڑا نے شوہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تمہاری بانہوں میں ہی مرگئی‘ اور اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے دل والے ایموجیز بھی بنائے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بیٹی کی طلاق کی خبروں پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ سب بکواس ہے، افواہیں مت پھیلائیں۔‘یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں یکم دسمبر کو ہندواور 2 دسمبر کو عیسائی طرزِ عمل کی شادی کی تھی۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا نے نک سے اس وقت ملاقات کی تھی جب وہ ہالی ووڈ شوز اور فلموں میں اداکاری کے لیے امریکا گئیں تھیں۔



  تازہ ترین   
عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے سزا ہوئی، وہاں جیل میں منتقل کریں گے: محسن نقوی
صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
عمران خان کی تکلیف پر سیاست مجرمانہ، ہرممکن علاج کرائیں گے: طارق چودھری
کراچی: سپرہائی وے پر آئل ٹینکر اور بس میں خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق
افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ریڈیو سے وابستہ افراد کو خراجِ تحسین
وزیراعظم شہباز شریف کی بنگلہ دیشی عوام اور طارق رحمان کو مبارکباد
شہباز شریف کی صدر زرداری سے ملاقات، پارٹی سطح پر مشاورتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر