بائیڈن اور نائب صدر کی ملک میں ایشیائی باشندوں کے خلاف تشدد کی مذمت

واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملہ ہیرس نے ملک میں ایشیائی باشندوں کے خلاف تشدد کی مذمت کرتے ہوئے ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں رواں ہفتے ہونے والے فائرنگ واقعہ پر خاموشی اور اس سے پیدا ہونے والی پیچیدگی کے خلاف خبردار کیا ہے، فائرنگ سے چھ ایشیائی خواتین سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ایشیائی امریکی کمیونٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اٹلانٹا میں ایمورے یونیورسٹی سے خطاب کرتے ہوئے ، بائیڈن نے اعتراف کیا کہ گذشتہ سال ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت میں آسمان کی بلندی کو چھوتا ہوا اضافہ ہوا۔ جبکہ ہیریس نے ایک سنجیدہ حقیقتی خطرے سے خبردار کیا کہ نسل پرستی،غیر ملکیوں کے خلاف پرتشدد نفرت اور جنس پرستی اور یہ سب امریکہ میں ایک حقیقت اور ہمیشہ سے موجود رہی ہیں۔اٹلانٹا میں فائرنگ کی وجہ کے حوالے سے بائیڈن نے کہا کہ اس کی جو بھی وجہ ہو ہم جانتے ہیں کہ بہت سارے ایشیائی امریکی گزشتہ سال گلیوں میں آتے جاتے،ہر صبح بیدار ہوتے وقت اپنی اور اپنے پیاروں کی سلامتی کے حوالے سے فکرمند رہے،ان پر حملےکئے گئے، الزام تراشی کی گئی،انکو قربانی کا بکرا بنایا گیا، ہراساں کیا گیا۔ ان پر زبانی اور جسمانی حملے کئے گئے۔صدر نے افسوس کا اظہار کیا کہ اٹلانٹا میں فائرنگ سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی کوئی دل جوئی نہیں کی گئی اور ان کے سوالوں کے جواب نہیں دئے گئے اور کرونا وائرس کی وبا کے دوران بے گناہ ایشیائی امریکیوں کو نشانہ بنانے کے خلاف ملک کافی غم وغصے کا اظہار کرنے میں ناکام رہا۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر